گوجرہ ( نامہ نگار)خوشیوں بھر اگھرماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا۔” ستھرا پنجاب” کے تیز رفتارڈمپر کی ٹکر لگنے کے نتیجہ میں جاں بحق ہو نے والے نوجوان کو آہوں اور سیسکیوں میں سپرد خاک کر دیاگیا۔نوجوان کے والدین شادی کے دن طے کر نے گئے ہو ئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کہ محلہ اسلا م پورہ کا23سالہ محمد مبین خالد جھنگ روڈ پر ایک پیزا شاپ پر ملازم تھا جوکام کی غرض سے سا ئیکل پر سوار سول کلب طچوک کے قریب جا رہا تھاکہ ”ستھرا پنجا ب ”کے تیز رفتارڈمپر نے اسکو ٹکر ماری جس سے وہ سا ئیکل سے نیچے گر گیا توڈمپر اس کے اوپر سے گزر گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا سٹی پولیس گوجرہ نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کی اور کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور ڈمپر ڈرائیور کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ نوجوا ن بیٹے کی نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرا م مچ گیا والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔ متوفی کے والدین اس کی شادی کے دن طے کر نے کیلئے اس کے سسرال گئے ہو ئے تھے کہ گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔جس سے محلہ کی فضا سوگوا ر ہو گئی۔




