جڑانوالہ(نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا،وقوعہ چک نمبر 432گ ب میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 432گ ب میں گھریلو جھگڑے پر شعیب ولد حاجی محمد خاں نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی حنیف ولد حاجی محمد خاں کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا زخمی ہونیوالے حنیف کو ریسکیو 1122کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا، تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




