خچر ریڑھی پر ریس لگا کر جواء کھیلنے والے 6افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ پولیس نے خچر ریڑھی کی ریس پر جواء کھیلنے والے 6افراد کو پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر نذر حسین نے بتایا کہ اسکو اطلاع ملی تھی کہ 73 رب کے قریب بعض افراد خچر ریڑھیوں کی ریس لگا کر جواء کھیل رہے ہیں جس پر اُس نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر 6جواریوں عرفان’ علی رضا’ عبدالرحمن’ شاہد’ اعجاز عرف ججی اور امتیاز عرف نکا کو دائو پر لگی ہوئی رقم سمیت پکڑ کر حوالات میں بند کر کے قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں