خیرپور (نامہ نگار) خیر پور کے علاقے کوٹ لالو میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے ایس ایس پی سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو عاقب عرف عاقو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتی اور لوٹ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔




