کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار دانش تیمور کا پہلا آڈیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جسے دیکھ کر مداح انہیں پہچاننے میں بھی مشکل محسوس کر رہے ہیں۔دانش تیمور آج پاکستان کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور مسلسل ہٹ ڈراموں کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنا چکے ہیں، ان کی جاندار اداکاری، مضبوط کردار اور آن اسکرین شخصیت نے انہیں شوبز کی صفِ اول میں لا کھڑا کیا ہے۔اداکار ناصرف اپنی کامیاب پروفیشنل زندگی بلکہ اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ خوبصورت رشتے کی وجہ سے بھی مداحوں میں بیحد مقبول ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو میں نوجوان دانش تیمور اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں آڈیشن دیتے نظر آ رہے ہیں۔




