درجنوں ویگنوں میں غیر قانونی گیس سلنڈر لگانے پر ایکشن

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ویگنوں میں غیر قانونی طور پر لگے ایل پی جی سلنڈر تروا کر مقدمات کا اندراج کروا دیا،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے انچارج ٹریفک پولیس اشتیاق سرگانہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران درجنوں ویگنوں کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لگے ایل پی جی سلنڈر تروا دئیے ہیں جبکہ متعدد ویگن ڈرائیورز کیخلاف مقدمات کا بھی اندراج کروا دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اور انچارج ٹریفک پولیس اشتیاق سرگانہ کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں گاڑیوں میں لگے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر انتہائی خطرناک ہے ایسی گاڑیوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیورز کو چاہیے کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے خود بخود غیر قانونی لگے ایل پی جی سلنڈر اتار دیں بصورتِ دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا مذکوران کا کہنا ہے کہ اڈا مالکان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایسی کوئی بھی گاڑی اڈا نہ نکلے جس میں ایل پی جی سلنڈر لگا ہوا ہے بصورت دیگر اڈا مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں