پشاور(بیورو چیف)خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پی ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور فلش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کیمطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیرز پگھلنے اور سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ چترال، سوات، دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اختیارکیے جائے ، پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے سمیت خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنیکی بھی ہدایت کی ہے۔سیاحوں کو غیر ضروری سفر، دریاؤں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہنے اور عام عوام کو بارشوں کے دوران برساتی ندی نالوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔




