درخت لگاکر فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے

سرگودھا (بیورو چیف) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سماجی کارکن ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ اس سال ہمیں چاہیے کہ جس طرح دنیا بھر میں فضائی آلودگی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اگر ہم نے اس طرف توجہ نہ دی اور درخت نہ لگائے تو پاکستان کا مستقبل بھی فضائی آلودگی کی نظر ہو جائے گا پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لیے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے جو لوگ یوم آزادی پر باجے جھنڈیاں اور دیگر چیزیں خرید رہے ہیں وہ ان کی جگہ اگر درخت لگائیں تو پاکستان سرسبز و شاداب ہو سکتا ہے کیونکہ یہ وقت کا تقاضا ہے باجے بجانے پرچم لگانے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں البتہ درخت لگانے سے پاکستان ترقی کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں