فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا 17واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی عارف گل، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب نے شرکت کی۔ایم ایس الائیڈ ہسپتال ون ڈاکٹر فہیم یوسف و دیگر محکمہ جات کے افسران و سینڈیکیٹ ممبران نے بھی شرکت کی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈاز کے مندرجات پیش کئے گئے۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے16 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ون فیصل آباد کو میڈیکل اور لیبارٹری سامان کی مرمت کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کو630 اور 400 KVA کے ٹرانسفارمرز کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کو نئی میڈیکل ایمرجنسی میں ویٹنگ ایریا بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کو میڈیکل ایمرجنسی کے سامنے پیڈز ایمرجنسی بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو ایچ ایس کے چائنیز لینگویج کورس شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کو کلینیکل کیئر کورس میں انٹیگریٹڈ نیوٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی اور سینڈیکیٹ اجلاس میں 2 سالہ / 4 سالہ نرسنگ ڈگری پروگرام میں MS شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لانا چاہتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ سرکاری ہسپتالوں کے معاملات کے حل کیلئے طبی درسگاہوں کے سینڈیکیٹ اجلاس متواتر کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں کو صحت کی بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا عزم ہے۔پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کو معیاری ریسرچ پروان چڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال 2 فیصل آبادکا دورہ کیا۔وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے الائیڈ ہسپتال ٹو میں ڈیپارٹمنٹ آف پلاسٹک اینڈ ریکنسٹریکٹو سرجری اور شعبہ معدہ،جگر اور اینڈوسکوپی اور کارڈیک سنٹر کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت نے میڈیکل و سرجیکل ایمرجنسی اور گیسٹرو نیٹرو نالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی، صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کیلئے شعبہ صحت کی بہتری اولین ترجیح ہے۔ الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کو جدید ہسپتال بنادیا گیا ہے۔مریضوں کو علاج کی تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی اولین ایجنڈا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب بھر میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے ہسپتال بنارہے ہیں۔ کینسر،ڈائیلاسز،کارڈیک سرجری سمیت دیگر شعبہ امراض پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔




