لاہور (بیوروچیف) لاہور سمیت پنجاب بھر میں دریاں کے حفاظتی بندوں کے لیے 2 ارب 76 کروڑ روپے کا فنڈ مانگ لیا گیا۔ محکمہ آبپاشی پنجاب نے پنجاب حکومت سے فنڈ کی ڈیمانڈ کی، رپورٹ میں دو سو پچیس ملین مکعب فٹ موٹی کی کٹائی کے لیے 16 اسکیمیں تجویز کیں گئیں ہیں ۔ محکمہ آبپاشی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں دریائے راوی شاہدرہ پر پانی کی سطح میں کمی کے باوجود حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف لاہور کے مضافات میں نشیبی علاقے الرٹ پر ہیں اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے کنارے کچے کے علاقوں میں فوری بند بنانے کی ضرورت ہے۔ چٹھہ بند میں بلند سطح تک بندوں کی بحالی کے لیے 28 کروڑ روپے درکار ہیں۔ شاہدرہ فلڈ بند کی مرمت کے لیے محکمہ آبپاشی نے حکومت سے فوری فنڈز مانگے ہیں۔ دوسری طرف دریائے راوی کے لاہور سیکشن میں پانی کی آمد 12,984 کیوسک ہے ۔ حکام نے کہا ہے کہ شاہدرہ بند کی مرمت میں تاخیر ہوئی تو شاہدرہ کے اطراف آبادی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔




