لاہور(بیوروچیف)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 23 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 42ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل آمد 19 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 600 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 100 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 60 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 300 کیوسک، چشمہ آمد 40 ہزار کیوسک اور اخراج 53 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 56 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 900 کیوسک،گدو آمد 43 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 700 کیوسک، سکھر آمد 34 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 800 کیوسک، کوٹری آمد 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں آمد 15 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 300 کیوسک، پنجند آمد 4 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میںتربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1478.87 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.033 ملین ایکڑفٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1179.45 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.054 ملین ایکڑ فٹجبکہچشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔




