فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑوں کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 5افراد بری طرح زخمی ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 419 گ ب میں چارہ کاٹنے کے جھگڑے پر مسلح ملزمان آصف وغیرہ نے فائرنگ کر کے مقبول اور اس کے بیٹے یاسر شہزاد کو بری طرح زخمی کر دیا، معمولی جھگڑے پر مسلح ملزمان اﷲ دتہ وغیرہ نے 408 گ ب کے امجد علی کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے، سمندری کے علاقہ میں عداوت کی بناء پر ملزمان آصف وغیرہ نے مخالف کاشف کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا۔ علاوہ ازیں ڈجکوٹ کے نواح میں پرانی دشمنی پر مشتعل ملزمان نے مخالفین عتیق کو فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے بھاگ گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔




