لاپتہ خواتین بازیابی کیس 24 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور (بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ خواتین کی بازیابی کیس سماعت کے لئے مقرر کر لیا ،کیس کی سماعت 24نومبر کو ہوگی۔ پنجاب سے لاپتہ خواتین کیس رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے 24نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کردی ہے ،عدالت نے لاپتہ خواتین کیس میں آئی جی عبدالکریم کو طلب کر رکھا ہے،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوں گے،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم سائلہ سلمی بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی،پولیس کی گزشتہ رپورٹ کے مطابق 429خواتین کی بازیابی تاحال باقی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں