لاہور (بیوروچیف)صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جسٹس محسن اختر کیانی کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی جس میں ججز کی تعداد کم ہوکر 47رہ گئی۔جسٹس محسن اختر کیانی کے 28اکتوبر 2026ء کو استعفے اور 21نومبر 2026ے کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اس کی منظوری کے بعد ان کا نام لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں تبادلے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی کی سنیارٹی پر مختلف رپورٹس میں انہیں 10ویں یا 12ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔ استعفے کی منظوری کے بعد ان کا نام فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے، جس سے ان کے بعد آنے والے ججز کا نمبر ایک درجے آگے بڑھ گیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفے کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ جو مرتب کرلی گئی ہے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد کم ہوکر 47رہ گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 13ہوگئی،نئی فہرست میں چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 9ججز برقرار، سنیارٹی لسٹ میں 38ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہو گیا ہے ،جسٹس عابد عزیز شیخ دوسرے، جسٹس صداقت علی خان تیسرے نمبر پر چلے گئے،جسٹس شہباز رضوی چوتھے، جسٹس فیصل زمان خان پانچویں نمبر پر برقرار،جسٹس مرزا وقاص رئوف مرزا کی چھٹے نمبر پر سنیارٹی برقرار،جسٹس چودھری محمد اقبال کی 7ویں ،جسٹس شہرام سرور کی 8ویں نمبر پر برقرار ہیں،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کی سنیارٹی 9 ویں نمبر پر برقرار،جسٹس طارق سلیم شیخ 10ویں، جسٹس جواد حسن 11ویں نمبر پر آگئے،جسٹس مزمل اختر شبیر 12ویں، جسٹس فاروق حیدر 13ویں نمبر پر آگئے،جسٹس محمد وحید خان 14ویں، جسٹس رسال حسن سید 15ویں نمبر پر آگئے۔سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ 16ویں، جسٹس صادق محمود خرم 17ویں نمبر پر آ گئے،جسٹس احمد ندیم ارشد 18ویں ،جسٹس محمد ندیم طارق 19ویں نمبرپرآ گئیجسٹس امجد رفیق 20ویں ،جسٹس عابد حسین چٹھہ 21ویں نمبر پر آ گئے،جسٹس انوار حسین 22ویں ،جسٹس علی ضیاء باجوہ 23ویں نمبر پرآگئے،جسٹس سلطان تنویر احمد 24ویں ،جسٹس محمد رضا قریشی 25ویں نمبر پر آگئے ،جسٹس حسن نواز مخدوم 26ویں، جسٹس ملک وقار حیدر 27ویں نمبر پر ہیں،جسٹس سردار اکبر علی سنیارٹی میں 28ویں نمبر پر آگئے۔ جسٹس سید احسن رضا کاظمی 29ویں، ملک جاوید وینس 30ویں نمبر پر آ گئے،جسٹس محمد جواد ظفر 31ویں، جسٹس خالد اسحاق 32ویں نمبر پر آگئے،جسٹس ملک محمد اویس خالد 33ویں، چوہدری سلطان محمود 34ویں نمبر پر پہنچ گئے،جسٹس تنویر احمد شیخ 35ویں، جسٹس طارق محمود باجوہ 36ویں نمبر پر ہیں،جسٹس عبہرگل خان سنیارٹی لسٹ میں 37ویں نمبر پر آگئیں،جسٹس غلام سرور نہنگ سنیارٹی لسٹ میں 38ویں نمبر پر آگئے،جسٹس محمد اجمل خان زاہد 39ویں، امیر عجم ملک 40ویں نمبر پر ہیں۔لسٹ کے مطابق جسٹس شیریں عمران 41ویں، جسٹس اسد علی باجوہ 42 ویں نمبر پر آگئے،نئی سنیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد امجد پرویز 43 ویں پر آگئے،جسٹس خالد ابن عزیز 44 ویں ،جسٹس منور اقبال دوگل 45 ویں نمبر پر آگئے،جسٹس سید فرہاد علی شاہ 46 ویں ،جسٹس عثمان غنی چیمہ 47ویں نمبر پر آگئے ہیں۔




