دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند،ہزاروں ایکڑ اراضی دریا برد ہوگئی

کمالیہ(نامہ نگار)مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث دریائے راوی میں پانی کی سطح میں اضافے کے ساتھ ہی شدید کٹا کا سلسلہ جاری ہے ۔ جھلار سگلا کے قریب صورتحال نہایت تشویشناک ہو چکی ہے ، جہاں دریا اور آبادی کے درمیان فاصلہ صرف چند قدم رہ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کٹا کے باعث اب تک ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے ، جس سے مقامی کسان شدید متاثر ہوئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے دریائی کٹا میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، لیکن انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو دریا قریبی آبادیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔متاثرین نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور مضبوط حفاظتی بند یا دیگر مثر اقدامات کے ذریعے اس کٹا کو روکا جائے تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں