روجھان(نامہ نگار)دریائے سندھ عمر کوٹ میں نہاتے ہوئے 18سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے 18سالہ نوجوان کی شناخت نزیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو کء گھنٹوں کی تلاش کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا گیا ہے، ڈیڈ باڈی ملتے ہی نوجوان کے والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔ریسکیو انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں اور دریائے سندھ میں شہری نہانے سے پرہیز کریں۔




