لندن (شوبز نیوز) برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ پر 15 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ دعا لیپا نے سام سنگ کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اجازت کے بغیر تصویر مہم میں استعمال کی گئی ہے۔ مقدمے کے مطابق گلوکارہ کی تصویر جو 2024 کے فیسٹیول میں پرفارمنس کے دوران لی گئی تھی، گزشتہ سال سے سام سنگ ٹی وی باکسز پر استعمال کی جا رہی تھی۔گلوکارہ کی قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ اس تصویر کے حقوقِ ملکیت ان کے پاس ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دعا لیپا کی تصویر ان کی اجازت، علم اور کسی معاوضے کے بغیر ایک بڑے تشہیری منصوبے میں استعمال کی گئی، جس پر ان کا کوئی کنٹرول یا رائے شامل نہیں تھی۔




