اوول (سپورٹس نیوز) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی، انگلینڈ نے آخری گروپ میچ میں 9 وکٹ سے شکست دیدی۔ اوول کے تاریخی گرائونڈ پر ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں 6 وکٹ پر 163 رنز سکور کئے۔ کپتان میلی کیر نے 42 ، سوفی ڈیوائن نے 30 اور ایزا بیلا گیز نے 28 رنز اسکور کئے، ڈینی گبسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔




