لاہور (شوبز نیوز) بھارتی پنجابی معروف اداکارہ دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی پنجابی فلم ”سردار جی تھری” نے باکس آفس پر دھوم مچادی سوائے بھارت کے فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 420ملین روپے کمالئے۔دنیا بھر میں پنجابی بولنے والی کمیونٹی نے مودی سرکاری کو آئینہ دکھا دیا۔ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسی مسترد کرکے سکھوں نے پاکستانی فنکار کو سر آنکھوں پر بیٹھا دیا، دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہ ملی لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر سے فلم نے 420ملین روپے کما کر رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن گئی۔یاد رہے کہ بھارتی کی جانب سے پنجابی فلم سردار جی تھری سے ہانیہ عامر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، مطالبہ نہ ماننے پر فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی۔ دلجیت دوسانجھ اور فلمسازوں نے فلم بھارت سے باہر ریلیز کردی۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بگھونت مان نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر اعتراض نہیں تو فنکاروں پر پابندی کیوں؟ سکھوں اور پاکستان کی ثقافت کو مشترکہ قرار دیا۔بھارتی ناظرین کے بغیر ہی فلم رواں سال کی سب سے بڑی اور تاریخ کی بارہویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن گئی۔ پاکستانی سینما گھروں میں بھی فلم نے کھڑی توڑ بزنس کیا۔ پہلے ہفتے 7کروڑ روپے سے زائد کما لیے۔




