ممبئی (شوبز نیوز)پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا فن نہیں بلکہ شہریت سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں ہیں، جنہوں نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔سوشل میڈیا اور مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعوے سامنے آرہے ہیں کہ دلجیت دوسانجھ نے ممکنہ طور پر بھارتی شہریت ترک کرکے امریکی شہریت اختیار کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے2022ء میں امریکی شہریت حاصل کی اور اس کے بعد بھارتی پاسپورٹ کے بجائے امریکی سفری دستاویزات استعمال کرنا شروع کر دیے۔ذرائع کے مطابق ستمبر2022ء کے بعد بھارت آمد کے لیے دلجیت مبینہ طور پر ای ویزا استعمال کرتے رہے ہیں، جس سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی کہ شاید وہ بھارتی شہریت سے دستبردار ہو چکے ہیں۔




