دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین

لاہور (شوبز نیوز) بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر کے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ہزاروں افراد کے سامنے نصرت فتح علی خان کا مقبول کلام سانسوں کی مالا پیش کیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پرفارمنس کے دوران بڑی تعداد میں موجود شائقین بھی دلجیت کے ساتھ جھومتے اور کلام سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں