فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)عوامی جسٹس پارٹی کے بانی صدر مہر غلام مصطفی منگن ایڈووکیٹ اور مرکز ی وائس چیئرمین مہر محمد فاروق منگن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی سے بھار ت کا ناپاک چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے جبکہ امریکہ ایران جنگ بندی بھی فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کانتیجہ ہے جس کی وجہ سے دنیابھرمیں پاکستان کاوقار بلند ہوا اوربنیان المرصوص کا سال مکمل ہونے پر پوری قوم افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اورخراج تحسین پیش کررہی ہے- عسکری قیادت کی انتھک محنت اور کوشش سے دنیاکے فیصلے پاکستان میں ہورہے ہیں۔ مشترکہ بیان میں ان کاکہناتھا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے اس کاغرورخاک میں ملادیا، مودی رسواہورہاہے جبکہ پاکستان کانام اورمقام بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت ہے۔ فیلڈمارشل کی مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمہ اورامن مزاکرات میں کردار قابل تحسین ہے- پاکستان کادفاع مزید مضبوط ہورہاہے پوری قوم کو اپنی سیاسی اور عسکری قیادت پرفخرہے-




