دنیا کا سب سے چھوٹا ملک فٹ بال ورلڈ کپ میں پہنچ گیا

میلبورن (سپورٹس نیوز) فٹبال کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور جذباتی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والے سب سے چھوٹے ملک کیوراسا کی قومی فٹبال ٹیم ایک پرانی، کھڑکیوں کے بغیر سکول بس میں سفر کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیوز میں کھلاڑیوں کو ایک سادہ اور پرانے طرز کی بس میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر مداحوں نے اسے مشہور فلم Cool Runnings کے مناظر سے تشبیہ دی، جہاں کم وسائل رکھنے والی ٹیمیں بڑے خوابوں کے ساتھ عالمی سطح پر پہنچتی ہیں۔ کیوراسا نے گزشتہ سال ایک تاریخی 0-0 ڈرا کے ذریعے جمیکا کے خلاف کوالیفائی کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی، جس کے بعد یہ کیریبین ملک فیفا ورلڈ کپ تک پہنچنے والا آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔تقریبا 1.5 لاکھ آبادی والے اس جزیرے کی یہ کامیابی دنیا بھر میں حیرت اور خوشی کا باعث بنی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس کامیابی نے نہ صرف ملک کو متحد کیا بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک نئی امید بھی پیدا کی ہے۔ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد جزیرے میں فٹبال کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ لوگ مسلسل اس تاریخی لمحے کو جشن کے طور پر منا رہے ہیں۔ کیوراسا اب 2026 کے ورلڈ کپ میں جرمنی، ایکواڈور اور آئیوری کوسٹ جیسے بڑے فٹبال ممالک کے خلاف میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے، جسے فٹبال ماہرین ایک دیو اور دیسی ٹیموں کا ٹکرا قرار دے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹیم کے بیشتر کھلاڑی نیدرلینڈز میں پیدا اور پرورش پائے ہیں جبکہ ٹیم کی کوچنگ معروف ڈچ کوچ ڈِک ایڈووکیٹ کے ہاتھ میں ہے۔ماہرین کے مطابق وسائل کی کمی کے باوجود اس ٹیم کی عالمی سطح پر رسائی اس بات کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں