دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں موسیقی کا تڑکا لگے گا

میکسیکو (سپورٹس نیوز)دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ فیفا میں اب موسیقی کا بھی تڑکا لگے گا ،موسیقی کی دنیا کے بڑے نام میں شکیرا، میڈونا اور کے پوپ سپر اسٹار بی ٹی ایس اس تاریخی شو میں پرفارم کریں گے۔فیفا نے تصدیق کی ہے کہ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں پہلی بار سپر بول اسٹائل ہاف ٹائم شو ہوگا، یعنی کھیل کے درمیان شو۔ دنیا کے بڑے فٹبال کلبز کو بھی بڑا فائدہ ہوگا، کلب بینیفٹ پروگرام کے تحت عالمی تنظیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے کلبوں کو فی کھلاڑی 11ہزار ڈالرز یومیہ ادا کرے گی۔ یہ رقم کھلاڑی کے اپنی قومی ٹیم کو جوائن کرے نے سے ملکی ٹیم کیلئے آخری میچ تک دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں