دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر ناجائز اسلحہ برآمد

کمالیہ(نامہ نگار)دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر ناجائز اسلحہ برآمد مقدما ت درج ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں سب انسپکٹر غلام غوث نے کاروائی کرتے ہوئے دوران تفتیش ملزم سمیع اللہ کے انکشاف پر پسٹل 30بور اور تین گولیاں برآمد کی ۔دوسرے واقعہ میں اے ایس آئی طاہر حسین نے کاروائی کرتے ہوئے دوران تفتیش ملزم محمد امجد کے انکشاف پر اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور اور دو گولیاں برآمد کی جس پردونوں ملزمان کے خلاف تھانہ رجانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں