لاہور (سپورٹس نیوز) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، فرحان یوسف دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔پاکستان انڈر19ٹیم 2ستمبر سے 16ستمبر تک انگلینڈ میں1یوتھ ٹیسٹ اور4ون ڈے میچز کھیلے گی۔وکٹ کیپر عبدالقادر، آل رانڈرز جہانگیر بلال، حیام خان، علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار، فاسٹ بولر رضوان اللہ پاکستان انڈر 19 کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19ٹیم 2سے 5ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز کی ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہو گی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔




