لاہور (بیوروچیف) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بابر اعظم دورے کے دوران قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کریگی۔




