دوسروں کے دکھوں پر ہنسنا بھارتیوں کی صفت ہے’ نصیر الدین شاہ

ممبئی (شوبز نیوز) معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں بار بار مذہب کا مذاق اڑایا گیا۔ نصیر الدین شاہ نے بالی ووڈ فلموں کودقیانوسی تصورات کا ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ نے سکھوں، پارسیوں اور عیسائیوں کا مذاق اڑایا گیا جبکہ مسلمان کو فلم کے آغاز میں ہیرو کا دوست دکھایا گیا جو کہ آخر میں ہیرو کی جان بچاتے ہوئے مر گیا۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے دکھوں پر ہنسنا بھارتیوں کی قومی صفت ہے، اپنے اوپر ہنسنا نہیں آتا ہمیں اگر کوئی ہمارا مذاق اڑائے تو ہم ناراض ہوجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں