دوسری شادی کے باوجود شوہر مرحومہ ملازمہ بیوی کی مالی مراعات کا حق دار قرار

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ نے ایک اہم وضاحتی مراسلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کسی سرکاری ملازمہ کے شوہر نے اس کی زندگی میں دوسری شادی کر لی ہو، تو ملازمہ کے انتقال کے بعد بھی وہ مقررہ پالیسی کے تحت مالی امداد، چار ماہ کی اضافی تنخواہ اور او ایس ڈی پوسٹ کی سہولت حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔محکمہ خزانہ کی جانب سے مراسلے میں چیف انسپکٹر ٹریژریز اینڈ اکائونٹس پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس نوعیت کے مقدمات کا فیصلہ محکمہ خزانہ کی نافذ العمل پالیسیوں اور سابقہ نوٹیفکیشنز کی روشنی میں کیا جائے۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر متوفیہ سرکاری ملازمہ کے شوہر نے اس کی زندگی میں دوسری شادی کی تھی، تو صرف اسی بنیاد پر اسے مالی مراعات سے محروم نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ موجودہ پالیسی میں ایسی کوئی پابندی موجود نہیں۔اس حوالے سے سیکشن آفیسر محمد ضیا الحق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام ایسے کیسز مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں