گوجرہ(نامہ نگار)دوشیزہ نے گلے میں پھنداڈال کر موت گلے لگا لی۔معلوم ہواہے کہ محلہ صدیق پارک گوجرہ کی19سالہ علیشبہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھرکے ایک کمرہ میں جاکرگلے میں پھنداڈال لیااور پنکھے سے جھول گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی سردست خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔




