دو افراد کا دکاندار پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)دوافراد نے دکان میں گھس کر دکاندار کو تشددکا نشانہ بنادیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر427ج ب کا محمد وقاص اپنی دکان میں موجود تھاکہ اس دوران علی عنائت وغیرہ دو افراد اس کی دکان پر آئے اورگالی گلوچ کر تے ہو ئے اس پر ٹوٹ پڑے اور اس پر تھپڑوں ٹھڈوںسے تشددکا نشانہ بناتے وہ ئے اس کو قتل دھمکیاں دیں۔شور واویلہ سن پر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں