گوجرہ (نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں دو دوشیزاؤ ں کو زبردستی اغوا کر لیا گیا۔ چک نمبر 418 ج ب کے ابرار احمد نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی 22 سا لہ ہمشیرہ حاجرا ں بی بی گھر پر موجود تھی کہ احسا ن وغیرہ تین افراد آ گئے اور اسکو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر 420 ج ب کے حق نواز نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی 18 سا لہ بیٹی سدرہ بی بی گھر پر موجود تھی کہ نا معلو م افراد اسکو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے ہیں صدر پو لیس نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔




