دو شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے دواور شہریوںکی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ معلوم ہواہے کہ شہباز کالونی گوجرہ کا شہباز اپنی موٹر سائیکل نمبر2402ایف ڈی ایکس پر سوار موچیوالہ روڈ پر اپنے دوست کے گھر گیا اور موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی ہوئی تھی کہ جس کو نامعلوم چور نے موقع پا کر چوری کر لیا۔علاوہ ازیں چک نمبر371ج ب کے محمد گلزارکی موٹر سائیکل چوروں نے سمندری روڈ سے چوری کر لی۔ اور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں