ماموں کانجن (نامہ نگار)دو نامعلوم ڈاکوئو ں نے دن دیہاڑے دیہاتی سے موٹرسائیکل، طلائی زیورات،نقدی اسی ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے’ بتایا گیا ہے کہ محمد رمضان ولد عبداللہ سکنہ 552گ ب مریدوالہ سے ماموں کانجن آرہاتھا کہ پل نہر 509گ ب کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا جس سے موٹرسائیکل ،نقدی اسی ہزار روپے،دو تولے سونے کی چین مالیتی سات لاکھ روپے چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔




