دو یونین میں تصادم،واسا دفتر میدان جنگ بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مبینہ طور پر جعلی ڈگری کی نشاندہی پر واسا کی دو یونین آمنے سامنے’ واسا دفتر میدان جنگ بن گیا’ دفتر میں توڑ پھوڑ’ ایک دوسرے پر پتھرائو’ ملازمین اور دیگر سائلین نے بھاگ کر چھپ کر جانیں بچائیں’ سول لائن پولیس نے مزدور اتحاد یونین اور واسا ایمپلائز یونین کے صدور’ سیکرٹریز سمیت 40 افراد کیخلاف مقدمہ درجکر لیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد احسان صدیقی نے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت جیل روڈ بالمقابل الائیڈ ہسپتال ہیڈآفس واسا میں مزدور اتحاد یونین کے صدر میاں مقصود احمد’ جنرل سیکرٹری خالد خان’ عاطف ورک’ شبیر نند’ ذوالفقار کاہلوں وغیرہ اور ان کے غیر متعلقین اور دوسری واسا ایمپلائز یونین کے صدر عدنان رندھاوا’ سیکرٹری مختار احمد’ رستم’ کاشف اکرم’ 20کس نے ایک دوسرے پر پتھرائو’ خشت باری’ گالم گلوچ کرتے ہوئے واسا ہیڈ آفس کو میدان جنگ بنا دیا’ سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی، واسا ملازمین اور سائلین نے چھپ کر بھاگ کر جانیں بچائیں، دونوں واسا یونین کے عہدیداران اور ان کے حامیوں ن عوامی مقام پر دہشت پھیلائی جسکی وجہ سے واسا کی شہرت واملاک کو نقصان پہنچا۔ جتھوں کی شکل میں نظم وضبط کی دھجیاں اڑائیں جس پر پولیس نے 353، 506، 406، 186 سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں