دکان کے باہر ریڑھی لگانے پر تشدد کرکے محنت کش کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول ہسپتال کے باہر دکان کے سامنے ریڑھی لگانے کے تنازعہ پر دکاندار نے ریڑھی بان کو مبینہ طور پر تشدد اور دھکا دیکر مار ڈالا’ متوفی کے لواحقین سراپا احتجاج’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گلشن حرم کالونی گلی نمبر3 پل عبداﷲ سمندری روڈ کے رہائشی محمد رمضان نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کا بیٹا عدنان تقریباً 15سال سے سول ہسپتال کے باہر میڈی کیئر ہسپتال کے سامنے ریڑھی لگا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے گزشتہ دوپہر وہ ریڑھی لگانے لگا تو دکاندار ماجد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسکو گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور ہاتھا پائی کے دوران دھکا لگنے سے عدنان گر پڑا اور بے ہوش ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تو لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کے لواحقین سے مذاکرات کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں