ممبئی (شوبز نیوز) ماضی کی مقبول بولی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے آنجہانی شوہر دھرمیندر کی جانب سے کئی گئی آخری نصیحت کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیما مالنی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے آنجہانی شوہر دھرمیندر کی اس آخری نصیحت کا انکشاف کیا جو انہوں نے مرنے سے پہلے اپنے خاندان کو کی تھی۔ہیما مالنی نے بتایا کہ دھرمیندر مستقل ہر ایک کو خاندان کی اہمیت یاد دلاتے رہتے تھے، انہوں نے بالکل یہی کہا تھا کہ اہلخانہ کے ساتھ اکٹھے رہو، ہمیشہ ساتھ میں رہو۔ آپ کا جو بھی کام ہو، فیملی کو اہمیت دینی چاہیے۔




