دہشتگردی ، بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے راہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے دہشت گردی ، غربت ،مہنگائی ،لاقانونیت اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے بنوں کے تھانہ میریان پر دہشت گردوں کا حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کو سختی سے کچل ڈالے گی مسلم لیگی کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے میاں محمد طاہر جمیل نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حکومت کو عوامی مشکلات کا ادراک ہے۔ وزیراعظم پاکستان وطن عزیز سے مہنگائی، بیروزگاری، غربت کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام، صنعتی و تجارتی ترقی، عوام کا معیار زندگی بلند کرنا۔ صحت و تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی وفاقی و پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ سستی بجلی کی پیداواری منصوبوں کی تکمیل کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ قوم کا حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی بھاری اکثریت سے برتری حاصل کرے گی۔ موجودہ وقت میں تعمیراتی، ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں