فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دہشت گردی کے خلاف تمام مکاتبِ فکر متحد، امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈاکٹر افتخار حسین نقوی پریس کانفرنس میں ملک کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما کرام اور مشائخ نے بڑی تعداد میں شرکت کی دہشت گردوں کا مقصد قوم کو تقسیم کرنا ہے، مگر پاکستانی قوم اتحاد و یکجہتی سے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتبِ فکر دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کیخلاف متحد ہیں اور ملک کے امن و ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیںان خیالات کا اظہار مسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس میں ڈاکٹر افتخار حسین نقوی،علامہ ریاض احمد کھرل ،غلام اکبر ساقی ،صاحبزادہ سید محمد ایوب شاہ ،علامہ غلام اللہ خان ،مفتی مظفر اقبال ،پیر محمد صدیق الرحمن علامہ رضا امین سیفی، علامہ عزیزالحسن اعوان، صاحبزادہ ہارون چشتی، صاحبزادہ احمد رضا، علامہ عمر فاروق جامی، پیر قاری محمد عاشق نعیمی، مولانا اصغر علی گولڑوی، مولانا سجاد احمد سروری، علامہ محمد اکمل رضوی، صاحبزادہ محمد شعیب احسن مدنی، صاحبزادہ ابرار حسین جلوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اور اسلام آباد میں امام بارگاہوں پر ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر افتخار نقوی نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے موثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔ مخیر حضرات مستحق افراد کی مدد کریں جبکہ تاجر برادری اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ نہ کرے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاستی پالیسیاں محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار کے مطابق مرتب کی جائیں اور قومی نظریے کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن، رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے علما و مشائخ میں ۔آخر میں ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کہا کہ مسالک و مذاہب رواداری کونسل ملک میں بین المسالک ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔




