دیہی و شہری علاقوں میں صفائی اور کوڑے کے ڈھیروں کا خاتمہ کرایا جائے

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی بہبود کے اقدامات پر موثر عملدرآمد کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز،چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز،ضلع کونسل کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ، پارکس/گرین بیلٹس،جنرل بس سٹینڈز، قبرستا نوں کے تسلسل سے دوروں کا ٹاسک تفویض کیا اور کہا کہ سکولوں کے باہر زبیراکراسنگ،دیہی وشہری علاقوں میں صفائی اور کوڑا کے ڈھیروں کا خاتمہ کرایا جائے۔علاوہ ازیں سیوریج سسٹم کی بہتری ،تجاوزات کا صفایا یقینی بنایا جائے۔ انہوں بے کہا کہ ریڑھی بازاروں کی تعداد میں اضافہ کریں جو قرینے اور سلیقے سے ہونے چاہیں جبکہ شہری وعلاقائی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران کی فیلڈ میں موجودگی اور عوامی بہبود کے اقدامات میں واضح مثبت فرق نظر آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں