فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ذوالفقار کالونی گلی نمبرایک اور گلی نمبر چھ میں گٹروں کے اوور فلو ہونے سے جگہ جگہ پانی جمع ، جامع مسجد گلزار مدینہ کے باہر بھی گٹروں کا پانی جمع ہونے سے نمازیوں کا مسجد میں جانا بھی محال، مچھروں کی بھی بہتات ہو گئی، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ، ایم ڈی واسا فوری نوٹس لیکر مسئلہ حل کروائیں، عوامی سماجی حلقوں کا پر زور مطالبہ، تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے معروف علاقہ ذوالفقار کالونی گلی نمبرایک اور گلی نمبر چھ میں گٹروں کے اوور فلو ہونے سے جگہ جگہ سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے، مچھروںکی افزائش کا باعث بھی بن رہا ہے،صورتحال کی بہتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جامع مسجد گلزار مدینہ گلی نمبر چھ کے باہر بھی اکثر گٹروں کے اوور فلو ہونے سے پانی کھڑا رہتا ہے اور اب بھی یہاں پر گٹروں کا پانی جمع ہے، عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی واسا ثاقب رضا فوری نوٹس لیکر اس مسئلہ کو حل کروائیں۔




