ذوالفقار کالونی میں گٹروں کا پانی جمع،مساجد میں جانا بھی مشکل بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ذوالفقار کالونی گلی نمبر دو اور گلی نمبر پانچ میں گٹروں کے اوورفلو ہونے سے جگہ جگہ گندہ پانی جمع’ محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ محافل پاک میں شرکت کرنیوالوں اور مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کیلئے جانیوالوں کو بھی شدید مشکلات’ ایم ڈی واسا ثاقب رضا فوری نوٹس لیکر مسئلہ حل کروائیں، اہالیان علاقہ کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ذوالفقار کالونی کی گلی نمبر دو اور گلی نمبر پانچ میں سیوریج سسٹم کی صفائی نہ ہونے سے جگہ جگہ گٹروں کا گندہ پانی جمع ہو جاتا ہے، اس صورتحال کے باعث لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے۔ گٹروں سے نکلنے والا پانی جگہ جگہ کھڑا ہونے کے باعث ان لوگوں کو بھی شدید مشکلات ہیں جو محرم الحرام میں محافل پاک اور نذر نیاز کا اہتمام کرتے ہیں کیونکہ جہاں گٹروں کا پانی کھڑا ہے وہاں سے گزرنا محال ہے اور مساجد میں جانیوالے لوگ بالخصوص بزرگ گھروں میں ہی نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ اہلیان علاقہ نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی واسا ثاقب رصا اس مسئلہ کو فوری حل کروا کے لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات سے نجات دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں