ذیل گھر کی تعمیر و مرمت کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب ،دفاتر مالکان پریشان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ذیل گھر فیصل آباد کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل نہ ہونا شدید پریشانی کا باعث بن گیا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کی تاریخی بلڈنگ ذیل گھر کچہری بازار کے اندرونی اور بیرونی حصہ کی مرمت کا کام تقریباً 6ماہ قبل شروع کیا گیا تھا ، مگرچند ماہ سے مرمت کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدارغائب ہو گیا ،راستہ بند ہونے کے باعث شہری اور دفاتر میں کام کرنے والے ورکرزکچہری بازار میں داخل نہیں ہو سکتے،ذیل گھر بلڈنگ کے باتھ روم بھی مرمت کے نام پر توڑ د ئیے گئے ہیں جنہیں دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا ،مرمت کا کام اپریل میں مکمل ہوناتھا جوتاحال جوں کا توں ہے ،،مرمت کیلئے لایا گیا سامان ابھی تک وہا ں نصب ہے،ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اس منصوبہ میں لاکھوں روپے کی کر پشن ہو چکی ہے ،انتظامیہ کے افسران مکمل طور پر خاموش ہیں ،شہریوں ، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور منصوبے میں کرپشن کی شکایات کے حوالے تحقیقات کرائی جا ئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں