رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ انتظام کھیلے جانے والے رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں بن انورہاکی کلب اور شہزاد اکیڈمی فیصل آباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد مقابلہ شہزاد اکیڈمی فیصل آباد کی ٹیم نے چھ’ دو سے اپنے نام کر لیا’ میچ کے مہمانِ خصوصی خالد بشیر اولمپیئن ، چوہدری پرویز اقبال کموکا اور چوہدری ناصر دلشاد سندھو تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور روایتی گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔اس موقع پر چیف آرگنائزر را احمد ثنان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شہزاد انٹرنیشنل ، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی ، میاں محمد ندیم کونسلر ، منظور حسین ‘ ظہیر احمد گوگی حافظ آباد اور دیگر مہمانان بھی موجود تھے ۔میچ کو پرویز اختر اور معظم علی نے سپروائز کیا اور فیلڈ جیوری میں رانا محمد ارشاد ، محمد بابر گجر ، الماس صدیقی ، حیدر علی اور علی زر نے خدمات سر انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں