رائے وقاص کھرل NA-96کے ضمنی الیکشن سے دستبردار

جڑانوالہ(نامہ نگار)قائدین کی ہدایت پر آزاد امیدوار این اے 96رائے وقاص اسلم کھرل نے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفا داری کی ایک اور مثال قائم کر دی،تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 96کی سیاسی صورتحال میں ایک اور بڑا بریک تھرو سامنے آ گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر و آزاد امیدوار این اے 96رائے وقاص اسلم کھرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انکے خاندان نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ وفا کا رشتہ قائم رکھا ہے شہید بی بی رانی انکے گھر تشریف لائی تھی پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے خون میں شامل ہے اور انکے والد رائے اسلم مرحوم بھی ایم این اے منتخب ہوئے تھے آزاد امیدوار رائے وقاص اسلم کھرل نے مزید کہا کہ اقتدار انکے لئے معنی نہیں رکھتا پاکستان پیپلز پارٹی نے جو عزت دی ہے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسوں کیساتھ کھڑے ہیں آزاد امیدوار این اے 96 رائے وقاص اسلم نے پارٹی قائدین کی ہدایت پر پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رائے وقاص اسلم کھرل نے قائدین کی ہدایت پر ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو کر پیپلز پارٹی کیساتھ وفاداری کی ایک اور مثال قائم کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں