راستے بند،پشاور سنسان

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پشاور دوسرے روز بھی سنسان، ہر طرف کنٹینر اور ہو کا عالم’ پولیس FC اور حساس ایریاز میں فوج تعینات نظر آ رہی ہے۔ بازار’ دفاتر’ تعلیمی ادارے بند’ صورتحال کشیدہ ہے لیکن کہیں سے حکومت مخالف ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا پولیس نے وزیراعلیٰ آفریدی’ سپیکر سواتی’ جنید اکبر خان’ مینا خان آفریدی سمیت 8وزراء کی گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔ نئے مشیروں اور پولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ذمہ داریاں سنبھال کر دفاتر میں حاضری دی ہے لیکن عملہ کی اکثریت غیر حاضر ہے۔ آفریدی کنٹینر کو مردان پولیس لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔ مراد سعید کی گرفتاری کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات مل رہی ہیں۔ پشاور’ مردان’ سوات میں بعض راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔ پنجاب سے مفرور پی ٹی آئی رہنما جمعہ’ ہفتہ کے روز نامعلوم مقامات پر منتقل ہو گئے تھے کہ انہیں حالات کی سُن گُن مل گئی تھی۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر اسلام آباد میں ہی ہیں۔ البتہ KPK اسمبلی کے اکثر ممبران اور سابقہ وزراء زیرزمین چلے گئے ہیں حکومت ختم ہو چکی ہے۔ البتہ صوبائی اسمبلی 60 روز کیلئے معطل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں