ریاض ایئرپورٹ پر پھر میزائل حملہ، ایک پاکستانی شہید

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ11افراد زخمی ہوگئے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے پروجیکٹائل حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مزید 11افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے سے ایئرپورٹ کو مادی نقصان بھی پہنچا ہے جس کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کا کام فی الوقت جاری ہے، ترجمان نے کہا حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کئے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز بھی ریاض کے ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13افراد جاں بحق جبکہ 300سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 6پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکنہ مدد کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں