فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ گھڑتل کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر ریٹائرڈ سب انسپکٹر لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 144 رب گھڑتل کا رہائشی ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اشرف گھر سے ڈیرہ کی طرف جا رہا تھا جب وہ راستے میں ریلوے پٹڑی عبور کرنے لگا تو لاہور سے فیصل آباد آنے والی ٹرین کی ٹکر لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




