فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں مرحوم ، خاتون محتسب پنجاب محترمہ ڈاکٹرنجمہ افضل کی بہواور وزیراعظم کے کوارڈی نیٹر رانا احسان افضل خاںکی اہلیہ ڈاکٹر ثانیہ ارشد خاں کوسٹی صدر مسلم لیگ (ن )خواتین ونگ فیصل آباد نامزدکردیا گیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے ڈاکٹر ثانیہ ارشد خاں کو سٹی صدر مسلم لیگ (ن )خواتین ونگ فیصل آباد نوٹیفکیشن دے دیا۔یاد رہے کہ قبل ازیںڈاکٹر نجمہ افضل خاں سٹی صدر کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں ان کے صوبائی محتسب پنجاب بننے کے بعد مسلم لیگ (ن) سٹی ویمن ونگ فیصل آباد کی صدارت ان کی بہو کو دے دی گئی ہے ،نامزدگی کے بعد ڈاکٹر ثانیہ ارشد خاں کاکہنا ہے کہ قائدین کے اعتما د پر پورا اترنے کی کوشش کرو ں گی ،مسلم لیگ (ن )خواتین ونگ فیصل آباد کو مزید مضبوط بنا یا جائیگا ، خواتین کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھا ؤں گی ۔




