رانا طیب خاںAMSWGکمیٹی کے ممبر نامزد

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ کا ایک اور اعزاز۔ چیئر مین رانا طیب خاں کو DGپامرا کی طرف سے بنائی گئی(ایگری کلچر مارکیٹس اسٹیک ہولڈر ورکنگ گروپ)AMSWGکمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے یہ کمیٹی پنجاب کی تمام غلہ منڈیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے رانا طیب خاں کو مبارکباد دی ہے اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔رانا طیب خاں نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سطح پر بنائی گئی کمیٹی میں انصاف گروپ کی نمائندگی ان کے ئے اعزاز کی بات ہے ۔ پنجاب کی تمام غلہ منڈیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور جد و جہد کریں گے ۔انہوں نے ڈی جی پامرا ذیشان نصر اللہ رانجھا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو اس کمیٹی میں شامل کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں